گوا،2/جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پنجی سے کانگریس کے نو منتخب رکن اسمبلی اتاناسیو مونسیرات اور شہر کے میئر ادے مڈکائیکر سمیت تین لوگوں کے خلاف ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ وقت ہوا پنجی میونسپلٹی نے مانڈوی ندی میں واقع ساحلی کسینو کے فٹ پاتھ پر قبضہ کر لیا تھااوراسے ہٹوانے کے لئے مہم چلائی جارہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ شکایت کنندہ خاتون ساحلی کسینو آپریٹر کی طرف سے تیار سیڑھی کے توڑ پھوڑ کی مخالفت کر رہے گروپ میں شامل تھی۔اس کا الزام ہے کہ مونسیرات، مڈکائیکر گراور پاریکھ نے اسے غلط طریقے سے چھوا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔پنجی پولیس انسپکٹر ارون ابی گواس دیسائی نے کہاکہ درج کرائی گئی اپنی شکایت میں خاتون نے الزام لگایا کہ تمام ملزمان نے اسے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ وہیں اس معاملے پر رکن اسمبلی مونسیرات سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے انہوں نے بتایا کہ وہ صرف وہاں بلدیاتی اہلکاروں کے اینٹی فنگل کام کو دیکھنے کے لئے گئے تھے۔مونسیرات نے کہاکہ شکایت میں شامل کوئی بھی شخص خاتون کے وقار کو ٹھیس پہنچانے جیسے ایکٹ میں ملوث نہیں تھا۔